اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ

20 ستمبر, 2026 10:30

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کیلئے لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گیا۔

کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمت عملی کے مطابق مختلف شہروں سے لوگ مارچ کیلئے روانہ ہوچکے ہیں، ہم مارچ اس لیے کررہے ہیں کہ عوام بدترین اذیت سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سفید پوش لوگ پیٹرول کی وجہ سے انتہائی مشکلات سے زندگی گزار رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول پر لیوی ٹیکس ختم کیا جائے، حکومت عالمی منڈی کا بہانہ کرکے بہت زیادہ عوام سے پیسے لوٹ رہی ہے۔

   حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے، اگر ہم سوشل میڈیا پر بیٹھ کر کارروائی ڈالیں گے تو یہ ہم پر کارروائی ڈالیں گے، اب صرف پیٹرول لیوی کا خاتمہ ہی اس مارچ کا نتیجہ ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔