امریکا کا اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کا حکم

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تہران میں امریکی ورچوئل سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی وارننگ جاری کر دی۔
امریکہ کے ایران میں موجود ورچوئل سفارتخانے نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ممکنہ پروازوں کی منسوخی اور فضائی حدود کی بندش کے خدشات کے پیش نظر فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
آن لائن شیئر کیے جانے والے ایک سکیورٹی الرٹ میں سفارتخانے نے واضح کیا کہ کسی بھی وجہ سے ایران کا سفر نہ کریں اور جو امریکی شہری وہاں موجود ہیں وہ اب فوراً باہر نکل جائیں۔
سفارتخانے کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ماحول انتہائی پیچیدہ بنا ہوا ہے اور اس میں غیر متوقع طور پر شدت آنے کا خطرہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ کے اثرات خطے میں زلزلے کی مانند ہیں، جس کے جھٹکے دور تک محسوس ہو رہے ہیں، قطری وزیر اعظم
سفارتخانے نے خطے میں موجود امریکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ انتہائی درجے کی محتاط تدابیر اختیار کریں اور پروازوں کی روانگی کے حوالے سے براہ راست اپنی ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔
اس الرٹ میں یہ انتباہ بھی کیا گیا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی شہری ہوائی اڈوں پر حملوں سمیت سعودی عرب کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہیں اور یہ فوجی تنازع بہت تیزی سے شدت اختیار کر سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











