اب حکومت بجلی خرید کر نہیں بیچے گی، نئی منڈی قائم کرنے کا اعلان

Bad News For Electricity Consumers
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی خرید و فروخت کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور مستقبل میں حکومت بجلی خرید کر اسے مقررہ نرخوں پر صارفین کو فروخت کرنے کے بجائے ایک منڈی کے قیام کی طرف جائے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو سستی بجلی فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ دو برس کے دوران بجلی کے شعبے میں اصلاحات پر کام کیا گیا، جس کے بعد بجلی کی خرید و فروخت کے لیے نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت بجلی پیدا کرنے والے اور اسے استعمال کرنے والے فریق براہ راست خرید و فروخت کے عمل میں شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق اس نظام کا مقصد بجلی کے شعبے میں شفافیت بڑھانا اور صارفین کو مزید اختیارات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کا نفاذ ابتدائی طور پر صنعتی اور بڑے صارفین سے شروع کیا جائے گا، تاہم آنے والے برسوں میں بجلی کی ایک باقاعدہ منڈی تشکیل دی جائے گی۔
اویس لغاری کے مطابق مستقبل میں عام صارف کو بھی بجلی خریدنے کے حوالے سے زیادہ آزادی حاصل ہوگی اور حکومت بجلی خرید کر اسے اپنی مرضی کے نرخ پر فروخت کرنے کے موجودہ طریقہ کار سے بتدریج آگے بڑھے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











