پیر، 21-ستمبر،2026
پیر 1448/04/10هـ (21-09-2026م)

Honda CG 125 کی اقساط پر خریداری، ماہانہ ادائیگی کتنی ہوگی؟

21 ستمبر, 2026 08:59

پاکستان میں موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند صارفین کے لیے Honda CG 125 سمیت مختلف ماڈلز اقساط پر حاصل کرنے کی سہولت دستیاب ہے، جس کے تحت خریدار ایک ساتھ مکمل رقم ادا کرنے کے بجائے مقررہ مدت میں ماہانہ اقساط ادا کرسکتے ہیں۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق Honda CG 125 کی قیمت 238,500 روپے ہے، جبکہ اسے تین ماہ سے 36 ماہ تک کی اقساط پر خریدا جاسکتا ہے۔ تین ماہ کے منصوبے میں ماہانہ قسط 79,500 روپے بنتی ہے، جبکہ چھ ماہ کے لیے 39,750 روپے، نو ماہ کے لیے 31,151 روپے اور 12 ماہ کے لیے 24,529 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔

اسی موٹر سائیکل کی 18 ماہ کی ماہانہ قسط 17,914 روپے، 24 ماہ کی قسط 14,614 روپے جبکہ 36 ماہ کے منصوبے میں ماہانہ ادائیگی 11,329 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دیگر دستیاب Honda ماڈلز میں Honda CG 125S کی قیمت 286,900 روپے، CG 125S Gold کی قیمت 296,900 روپے، CB 125F کی قیمت 396,900 روپے، CD 70 کی قیمت 159,900 روپے اور Honda Dream کی قیمت 170,900 روپے بتائی گئی ہے۔

CG 125S Gold کے لیے تین ماہ کے منصوبے میں ماہانہ قسط 98,967 روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ 36 ماہ کے منصوبے میں یہ رقم 14,103 روپے ماہانہ رہ جاتی ہے۔

اگرچہ اس سہولت کو صفر فیصد مارک اپ کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم صارفین کو اضافی اخراجات بھی ادا کرنا ہوں گے۔ دستیاب معلومات کے مطابق شیڈول آف بینک چارجز کے تحت پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوتی ہے۔ پروسیسنگ فیس تین ماہ کے منصوبے کے لیے پانچ فیصد، چھ ماہ کے لیے آٹھ فیصد جبکہ نو سے 36 ماہ تک کے منصوبوں کے لیے 2.5 فیصد بتائی گئی ہے۔

Honda CD 70 کے لیے ماہانہ قسط تین ماہ کے منصوبے میں 53,300 روپے سے شروع ہوکر 36 ماہ کے منصوبے میں 7,595 روپے تک رہ جاتی ہے۔ Honda Dream کے لیے 36 ماہ کی ماہانہ قسط 8,118 روپے درج کی گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔