بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے اپھان کوہ اور پروم میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہنگو میں خوارج کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے چھ جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے، جن کے قبضے سے بڑی مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









