بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز نے دشت میرانی میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ کارروائی میں خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افغان باشندے انسانی اسمگلروں کے ذریعے براستہ پاکستان، ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سرحدی علاقوں میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ سیکیورٹِی فورسز غیر قانونی نقل و حرکت روکنے اور سرحدی علاقوں میں قانون کی عملداری یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









