امریکہ کو بتادیا کہ جنگ اور پابندیوں کا خاتمہ ایران کی بنیادی شرائط ہیں، وزارتِ خارجہ

ایران نے واضح کیا ہے کہ اس نے نیویارک میں قطری ثالث کے ذریعے امریکہ کو اپنے مطالبات سے آگاہ کر دیا، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ اور جارحانہ کارروائیوں کو روکنا شامل ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ نیویارک میں قطری ثالث کے توسط سے رابطہ کیا ہے اور اپنے واضح شرائط پیش کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران مذاکرات کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
ایرانی مطالبات میں تمام محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ، امریکہ کی جانب سے مبینہ جارحانہ کارروائیوں اور اقتصادی جنگ کا بند ہونا، بحری ناکہ بندی کا خاتمہ اور ایرانی اثاثوں کی بازیابی شامل ہیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں تیزی آنے اور کسی معاہدے کے امکان کا اظہار کیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












