فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، پاک فوج نے افغان طالبان کی کئی پوسٹیں تباہ کر دیں

پاک فوج نے کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کر دی ہیں۔
کُرم سیکٹر میں افغان طالبان کے سرپرستوں کی جانب سے کی جانے والی دراندازی کی ناپاک کوشش کو پاک فوج کے بہادر جوانوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔
اس ناکامی کے بعد افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی، جس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان مزاحمتی تحریکوں کے طالبان کیخلاف حملے تیز، تاجکستان سمیت وسطی ایشیا ہائی الرٹ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان پوسٹوں سے فتنہ الخوارج کو سپورٹ فراہم کی جا رہی تھی، جسے بارڈر پر موجود جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا۔
افغان طالبان نے بھاری ہتھیاروں اور مارٹرز سے فائرنگ کی، جس کے جواب میں پاکستانی فوج نے توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔
شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے اور پاک فوج سرحد پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









