یورپی یونین کا ایران سے جوہری تعاون بحال کرنے اور پڑوسی ممالک پر حملے روکنے کا مطالبہ

یورپی کونسل کے صدر نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون بحال کریں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی ختم کریں۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے تفصیلی گفتگو کی ہے۔
اس بات چیت کے دوران انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موجودہ علاقائی تنازعات کو حل کرنے اور خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ صرف اور صرف باہمی گفت و شنید ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی حکومت اب کونے سے لگی محصور قوت بن چکی ہے، گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، امریکی وزیر خزانہ
کوسٹا نے مطالبہ کیا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک پر حملے فوری طور پر بند کرے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو مکمل طور پر بحال کرے۔
انہوں نے ایرانی صدر سے یہ بھی کہا کہ وہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ساتھ اپنے سابقہ تعاون کو دوبارہ شروع کریں اور اس بات کا اعادہ کیا کہ یورپی یونین خطے میں جاری تمام سفارتی کوششوں کی بھرپور حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












