جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

امریکہ-ایران کشیدگی، یورپی یونین کا وزیراعظم کی سفارتی کاوشوں اور ثالثی کے کردار پر خراجِ تحسین

24 ستمبر, 2026 14:35

یورپی کونسل اور یورپی کمیشن کی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا فون ڈیر لیین کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے بعد یورپی یونین کے دونوں رہنماؤں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے الگ الگ پیغامات میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، باہمی گفت و شنید اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے ایک انتہائی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر شدید ردعمل، منافقت کا سہارا ہمیشہ نہیں چل سکتا: اسماعیل بقائی

یورپی رہنماؤں نے امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پاکستانی پہل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی کے امور میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عالمی قانون اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔