گرین ٹریکٹر اسکیم، کسانوں کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی کیسے ملے گی؟

Easy Method to Apply for Punjab Green Tractor Scheme 2026 Revealed
لاہور: پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم کے چوتھے مرحلے کا آغاز ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے کردیا جبکہ پانچویں مرحلے کیلئے آن لائن درخواستوں کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے مطابق رواں مالی سال میں کسانوں کو مجموعی طور پر 19 ہزار 500 ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
چوتھے مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے اور ہر ٹریکٹر پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
پانچویں مرحلے میں 75 سے 125 ہارس پاور کے 9 ہزار 500 ٹریکٹرز شامل ہوں گے، جن پر فی ٹریکٹر 10 لاکھ روپے سبسڈی مقرر کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اسکیم کیلئے 2 لاکھ 13 ہزار 637 کسانوں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں تصدیق کے بعد ایک لاکھ 28 ہزار 757 کسان قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائے۔
پنجاب حکومت نے گرین ٹریکٹر اسکیم کیلئے 17.6 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ سرکاری معلومات کے مطابق چوتھے مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کیلئے 5 ایکڑ یا اس سے زیادہ زمین رکھنے والے کسان اہل ہیں۔
ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں اٹک کے مسعود خان ولد لعل خان کا نام پہلے ٹریکٹر کیلئے نکلا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











