جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

پاکستان اور یو اے ای میں افرادی قوت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق

25 ستمبر, 2026 10:07

کراچی: وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقیِ انسانی وسائل چوہدری سالک حسین نے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی، جس میں افرادی قوت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے پہنچنے پر قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت، روزگار کے مواقع، پیشہ ورانہ تربیت اور باہمی تعاون کے نئے راستے پیدا کرنے کیلئے کام جاری ہے۔

اماراتی قونصل جنرل نے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے جاری کوششوں پر بات کی۔

ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر نے یو اے ای قونصلیٹ اور ویزا سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں ویزا پراسیسنگ اور درخواست گزاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔