جمعہ، 25-ستمبر،2026
جمعہ 1448/04/14هـ (25-09-2026م)

بی آئی ایس پی مستحق خواتین اپنے شناختی کارڈ کی میعاد فوری چیک کریں

25 ستمبر, 2026 10:21

اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) میں رجسٹرڈ مستحق خواتین کیلئے شناختی کارڈ کی میعاد سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے قومی شناختی کارڈ کی میعاد چیک کریں اور کارڈ کی مدت ختم ہونے کی صورت میں فوری طور پر اس کی تجدید کرائیں۔

ہدایت کے مطابق جن خواتین کے شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہوچکی ہے، وہ قریبی نادرا مرکز جاکر تجدید کا عمل مکمل کریں تاکہ مالی معاونت کی وصولی کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

بی آئی ایس پی کے مطابق شناختی کارڈ کی بروقت تجدید نہ ہونے کی صورت میں سہ ماہی وظیفے کی وصولی میں مسائل یا تاخیر پیدا ہوسکتی ہے۔

ادارے نے مستحقین کو پروگرام سے متعلق معلومات کیلئے سرکاری ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ بی آئی ایس پی کے مطابق 8171 اس کا سرکاری نمبر ہے اور کسی دوسرے نمبر سے موصول ہونے والے پیغام پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔

مستحق خواتین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، موبائل نمبر اور بی آئی ایس پی سے متعلق بنیادی معلومات درست اور فعال رکھیں تاکہ ادائیگی کے عمل میں غیر ضروری رکاوٹ سے بچا جاسکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔