اتوار، 27-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/16هـ (27-09-2026م)

سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ چند روز کے دوران بلوچستان میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیئے

27 ستمبر, 2026 15:36

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی ہیں، جس میں معتدد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف نام آپریشن شعبان 21 ستمبر سے جاری ہے۔

اس آپریشن کے دوران اب تک کل 33 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ صرف 25 ستمبر کو نوشکی میں 11 اور مند میں 6 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں کہیں بغاوت نہیں، چند عناصر علیحدگی چاہتے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، سرفراز بگٹی

گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 23 اور مجموعی طور پر گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کر کے مقامی آبادی کو اس خطرے سے نجات دلوا دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔