پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس پر پابندی برقرار، شہریوں کو فراڈ سے خبردار کردیا گیا

اسلحہ لائسنس کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
لاہور: حکومت پنجاب نے نئے انفرادی اسلحہ لائسنس کے اجرا سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے شہریوں کو جعلی لائسنس کے نام پر ہونے والے فراڈ سے محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق صوبے میں نئے انفرادی اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی بدستور برقرار ہے۔
ترجمان نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی شخص نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے نام پر رقم طلب کرے یا لائسنس فراہم کرنے کی پیشکش کرے تو اس معاملے کی اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔
محکمہ داخلہ نے شکایات اور ایسی کسی پیشکش کی اطلاع دینے کے لیے 04299211743 نمبر بھی جاری کیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے نادرا کے ساتھ معاہدے میں ترمیم کی منظوری دی ہے۔
ترمیم شدہ نظام کے تحت شہریوں کو اپنے اسلحہ لائسنس کے قابل تصدیق ڈیجیٹل کریڈنشلز حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب اور نادرا کے درمیان معاہدے کی مدت بھی 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے، جبکہ ترمیم شدہ معاہدے کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے 31 دسمبر 2026 تک ہوگا۔
معاہدے میں تکنیکی اور سیکیورٹی سے متعلق بعض شقوں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ سنگل سائن آن تصدیق اور مشترکہ لاگ اِن سے متعلق شقیں ترمیم شدہ معاہدے سے نکال دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد اسلحہ لائسنس کے نظام کو زیادہ محفوظ اور قابل تصدیق ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت چلانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












