ستمبر میں ایران نے ایک بوند تیل بھی برآمد نہیں کیا، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں ایران نے تیل کے ٹینکروں میں ایک بوند بھی خام تیل لوڈ نہیں کیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت چلائے جانے والے آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے شاندار نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کے پورے مہینے کے دوران ایران نے اپنے تیل کے ٹینکروں میں صفر بیرل خام تیل لوڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے جوہری تنصیبات تک رسائی کی پیشکش کی خبر کو جھوٹ قرار دے دیا
امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یہ سخت ترین معاشی اقدامات تہران حکومت کے سب سے بڑے مالیاتی اور آمدنی کے ذرائع کو مکمل طور پر کاٹنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد ان تمام معاشی اور مالیاتی شہ رگوں کو کاٹنا ہے، جن کی مدد سے تہران مبینہ طور پر خطے اور دنیا بھر میں اپنے مبینہ دہشت گردانہ ایجنڈے کے لیے فنڈنگ حاصل کرتا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












