جمعہ، 2-اکتوبر،2026
جمعہ 1448/04/21هـ (02-10-2026م)

مشرق وسطیٰ میں امریکی عسکری قوت میں بڑا اضافہ، 9 ہزار مزید فوجی روانہ کردیئے

02 اکتوبر, 2026 10:37

امریکی فوج مشرق وسطیٰ میں اپنے جنگی بحری جہازوں کے ذریعے تقریباً 9 ہزار اضافی فوجی روانہ کر رہی ہے، صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا عندیہ دے رکھا ہے۔

ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی فوج تقریباً 9 ہزار اہلکاروں کو بحری جہازوں کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں تعینات کر رہی ہے۔

فوج کی اس نفری میں 7 ہزار سے زائد ملاح اور 2 ہزار میرینز شامل ہیں۔ اس تازہ فوجی دستے میں طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ کا سٹرائیک گروپ اور یو ایس ایس میکن آئی لینڈ کا ایمفیبیئس ریڈی نیس گروپ شامل ہے۔ اس اقدام کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک خطے میں تین ایئرکرافٹ کیریئرز موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی قیادت ختم ہو چکی، نہیں جانتے بات چیت کس سے کریں، ٹرمپ

اس تعیناتی سے مشرق وسطیٰ میں امریکی بحری موجودگی غیر معمولی طور پر بڑھ کر 20 ہزار سے زائد ملاحوں اور میرینز تک پہنچ جائے گی۔

دوسری جانب ٹائمز میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 نومبر کے انتخابات کے بعد ایران کے خلاف حملوں میں مزید تیزی لانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جب ان سے اس بارے میں مزید سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حکمت عملی کی مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی حالیہ سیز فائر کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ یہ تجویز ان کے معیار پر پورا نہیں اترتی تھی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔