امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بھارتی گینگ کے کارندے کو دنیا بھر کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں انتہائی مطلوب قرار دیتے ہوئے دنیا بھر کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق بھارتی نژاد ستیندرجیت سنگھ کا تعلق لارنس بشنوئی منظم جرائم گروہ سے ہے، جسے انتہائی پرتشدد، مسلح اور خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
ستیندرجیت سنگھ ممکنہ طور پر کیلیفورنیا یا کینیڈا میں مفرور ہے۔ کینیڈین حکومت ستمبر 2025 میں بھارت میں سرگرم اس بشنوئی گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑدیا
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈا اور یورپی ادارے مشترکہ کارروائی میں اس بھارتی گینگ کے 24 ملزمان کو گرفتار کر چکے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق بشنوئی گینگ بشمول ستیندرجیت سنگھ کینیڈا میں خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھی ملوث تھا، اور یہ ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہونے کے علاوہ بیرون ملک مقیم معروف بھارتی شخصیات کو کھلے عام قتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ہے۔
ایف بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ ستیندرجیت سنگھ کی گرفتاری ان کے اور شراکت دار اداروں کی اولین ترجیح بن چکی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











