آزاد کشمیر کے شہریوں کا پی ٹی آئی کی چار اکتوبر کی احتجاجی کال پر اظہار تشویش

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے پی ٹی آئی کی چار اکتوبر کی احتجاجی کال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں تصادم سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔
آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل احتجاج، دھرنوں اور سڑکوں کی بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ریاست کے خلاف تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں، آزاد کشمیر میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کا پیغام
ان کا ماننا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنے مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ احتجاج سے عام آدمی کے مسائل میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ شہریوں نے یاد دلایا کہ اسلام آباد کی جانب احتجاجی مارچ سے ماضی میں بھی سڑکیں بند اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے تھے۔
مقام شہریوں کے مطابق اس طرح کے احتجاج اور سڑکوں کی بندش سے متوسط اور نچلا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، اس لیے سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ تصادم کی راہ چھوڑ کر عوام کے روزمرہ امور کو متاثر کرنے سے گریز کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











