سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھرپور عزم اور جنگی مہارت کے ساتھ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
سیکیورٹی فورسز نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارروائیوں نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دہشت گردوں کے لیے علاقے میں گنجائش محدود کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں سرحد پار فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے والے وطن کے بہادر سپوت قوم کے ہیرو ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے خوارجیوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت پوری قوم کا سرمایہ افتخار ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











