لوئر دیر کے مختلف علاقوں میں پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق

لوئر دیر کے دورافتادہ علاقوں میں پر اسرار بخار سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے، محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی۔
لوئر دیر کے دور افتادہ علاقہ یونین کونسل اسبنڑ اور یونین کونسل خانیور بریمکی، شادم اور شوڑشنگ میں پر اسرار بخار سے مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دو ہفتوں کے دوران درجنوں افراد کو پشاور، سوات اور دیگر اسپتالوں کو منتقل کیا گیا ہے، جن میں 4 خواتین، 3 بچے اور 2 جوان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے شہری بدامنی اور مہنگائی پر صوبائی حکومت سے نالاں
مقامی لوگوں کے مطابق یہ بیماری ہر سال آتی ہے مگر حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاتے، جس کی وجہ سے عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
ڈی ایچ او لوئر دیر نے بتایا کہ دو نوجوان گردن توڑ بخار کی وجہ سے پشاور میں زیر علاج تھے اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق علاقہ میں بخار فیبرایل بیماری کی اطلاعات ہیں، جو جانوروں سے منتقل ہوتی ہے، جس کے پیش نظر ملیریا اور ڈینگی کا سپرے کیا گیا ہے اور لائیو سٹاک اور محکمہ صحت کی ایک مشترکہ ٹیم بنا دی گئی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










