MCB کا Revoo الیکٹرک اسکوٹرز کیلئے 12 ماہ کا زیرو مارک اپ پلان

Big news for applicants of the Prime Minister Electric Bike scheme has arrived
اسلام آباد: ایم سی بی بینک نے Revoo الیکٹرک اسکوٹرز کی خریداری کے لیے اپنے ویزا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کو 12 ماہ تک زیرو مارک اپ اقساط کی سہولت فراہم کردی ہے۔
اس منصوبے کے تحت اہل صارفین الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت ماہانہ اقساط میں ادا کرسکیں گے۔ Revoo کی اپنی ویب سائٹ بھی مختلف بینکوں کے ذریعے زیرو مارک اپ اقساطی منصوبوں کی دستیابی کی تصدیق کرتی ہے۔
اس سہولت کے باوجود صارفین کو بینک کے شیڈول آف چارجز کے مطابق ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
ایسے صارفین جو زیادہ مدت میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے 36 ماہ تک کے اقساطی منصوبے بھی دستیاب ہیں، تاہم ان پر رعایتی مارک اپ لاگو ہوگا۔
اس منصوبے کا مقصد الیکٹرک اسکوٹرز کی خریداری کو آسان بنانا اور صارفین کو ایک ساتھ مکمل رقم ادا کرنے کے بجائے ماہانہ اقساط کے ذریعے الیکٹرک موبیلٹی اختیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
صارفین اقساطی منصوبے، فیس، شرائط و ضوابط اور اہلیت سے متعلق مزید معلومات کے لیے ایم سی بی بینک سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












