پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

امریکا نے برطانیہ کے ایئربیس سے اپنے تمام بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے

05 اکتوبر, 2026 10:52

امریکا نے ایک غیر واضح سیکیورٹی خطرے کے پیش نظر برطانیہ کے فوجی اڈے سے اپنے تمام طویل فاصلاتی بی ون بمبار طیارے واپس ان کے امریکی اڈوں پر منتقل کر دیے ہیں۔

ایک امریکی عہدے دار کے مطابق، امریکا نے کسی نئی اور نامعلوم نوعیت کے سیکیورٹی خطرے کے باعث اپنے طویل فاصلاتی بی ون بمبار طیاروں کو واپس ان کے امریکی اسٹیشنز پر بلا لیا ہے۔

سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے عہدے دار نے تصدیق کی کہ فیئر فورڈ کے رائل ایئربیس پر تعینات تمام امریکی بمبار طیارے اب امریکا واپس جا چکے ہیں، تاہم اس بات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ یہ طیارے کیوں منتقل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاسدارانِ انقلاب سے بچنے کیلئے امریکی فوج ایران کی سرحدوں سے ایک ہزار کلومیٹر دور بھاگ گئی، کمانڈر

ذرائع کے مطابق یہ ایک حقیقی نوعیت کا ہنگامی واقعہ تھا اور امریکی فوج کی جانب سے طیاروں کو کسی دوسری علاقائی تنصیب پر بھیجنے کے بجائے واپس اپنے ملک بلا لینا ایک غیر معمولی اقدام ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ فیئر فورڈ کا یہ ایئربیس ایران کے خلاف جنگ میں امریکی بی ون بمبار طیاروں کے استعمال کا مرکز رہا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برہم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس واقعے میں ایران کے ملوث ہونے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔ دوسری جانب ایران نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ت تہران میں برطانوی سفیر کو طلب کر کے اس رویے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔