پیر، 5-اکتوبر،2026
پیر 1448/04/24هـ (05-10-2026م)

بھارت میں مودی سرکار کے دوران اقلیتوں پر مظالم کی انتہا، نفرت انگیز واقعات میں ریکارڈ اضافہ

05 اکتوبر, 2026 12:47

ایرانی جریدے نے بھارت میں مودی سرکار کے دوران مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ہونے والے منظم امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کر دیا۔

ایرانی جریدے اے بی این اے نیوز کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور پرتشدد واقعات میں 97 فیصد تک کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور صرف سال 2025 کے دوران اس طرح کے ایک ہزار 318 واقعات رپورٹ کیے گئے۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 سے 2023 کے دوران مسلمانوں کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات کو ظالمانہ طریقے سے مسمار کیا گیا، جس کے نتیجے میں 7 لاکھ 40 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی دہلی میں احتجاج کے دوران پولیس کی خواتین صحافیوں سے جنسی ہراسانی

اس کے علاوہ ریاست اترپردیش میں 2019 سے 2020 کے دوران متنازع شہریت کے کالے قانون سی اے اے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے پر 23 مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذموم سیاسی عزائم کے حصول کے لیے نفرت، معاشرتی تقسیم اور مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم و ستم ڈھانا حکمراں جماعت بی جے پی کا پرانا اور گھٹیا ہتھکنڈا بن چکا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔