مکہ دفاعی معاہدہ فعال، سعودی عرب میں مشترکہ فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں منعقد ہوا، جس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔
مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی صورتحال اور خطرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے، اور ان کی یہ تقرری 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔
اجلاس میں مکہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، جبکہ سعودی عرب کے شہروں، شہریوں اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کو بھی سختی سے رد کیا گیا۔
کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی حملے یا دھمکی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ترک وزیر خارجہ کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب
پاکستان اور ترکیہ نے سعودی مسلح افواج کی مستعدی، تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور خطرات کا مقابلہ کرنے پر سعودی افواج کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیاسی و عسکری مشاورت کے نتائج کا جائزہ لے کر پیش کردہ سفارشات کی منظوری دے دی گئی۔ مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع اور خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے۔
اجلاس میں اجتماعی دفاع کے وعدوں پر فوری عمل درآمد اور طے شدہ فوجی دستوں اور صلاحیتوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ ممالک کے قوانین کے مطابق فوجی دستے سعودی عرب میں تیزی سے تعینات کیے جائیں گے اور فوجی تیاری، باہمی انضمام اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت کو مزید بڑھایا جائے گا۔
تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کی سلامتی ایک دوسرے کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔ مکہ دفاعی معاہدے پر عملی اقدامات اجتماعی دفاع کے عزم اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنائیں گے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












