منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

یمن میں شدید جھڑپیں، حوثی ملیشیا کے 100 جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاعات

06 اکتوبر, 2026 14:54

یمن کی سرکاری فوج نے صوبہ تعز میں عسکری کارروائیوں کے دوران 100 حوثی جنگجوؤں کی ہلاکت اور 5 ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کی سرکاری فوج کے تعز ملٹری ایکسس کے سرکاری حکام نے بتایا ہے کہ سرکاری فورسز نے ڈان آف یمن نامی بڑے عسکری آپریشن کے تحت مختلف محاذوں پر سخت حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کی یمن میں کارروائی، حوثی ملیشیاء کے بیلسٹک میزائلوں کا ذخیرہ تباہ کردیا

ان مربوط کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً 100 حوثی جنگجو ہلاک اور 150 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ جھڑپوں کے دوران حوثیوں کے زیرِ استعمال 6 عسکری گاڑیاں اور ایک ٹینک بھی مکمل طور پر تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یمنی فوج نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے جنوبی تعز میں واقع اہم علاقوں جبل المنظرہ، الاشاریف اور ذیبان کو حوثیوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے، جبکہ اس دوران دشمن کے 5 ڈرون بھی مار گرائے گئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔