منگل، 6-اکتوبر،2026
منگل 1448/04/25هـ (06-10-2026م)

امریکہ کا ایران کے ساتھ لین دین جاری رکھنے والے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو سخت انتباہ

06 اکتوبر, 2026 15:07

امریکی وزارت خزانہ نے ایران کے ساتھ کاروباری لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی اداروں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے پیشگی اطلاع کے بغیر پابندیوں کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی غیر ملکی مالیاتی ادارے ایران یا اس کے مالیاتی شعبے کے ساتھ لین دین کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، انہیں کسی بھی وقت پیشگی اطلاع یا نوٹس کے بغیر نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایسے تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اس نوعیت کی سرگرمیوں اور کاروباری تعلقات کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحری ناکہ بندی کے دوران 130 تجارتی جہازوں کو رُخ موڑنے پر مجبور کیا، امریکی سینٹرل کمانڈ

بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اگر ایران سے متعلق لین دین کے نتیجے میں امریکی مالیاتی اداروں یا دیگر امریکی افراد کی جانب سے پابندیوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو غیر ملکی مالیاتی اداروں کو بھی سول اور فوجداری نوعیت کے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اگست کے مہینے میں آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کا اعلان کیا تھا، جس کا بنیادی مقصد ایران کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو مزید محدود کرنا اور تہران کو جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے پر رضامند کرنے کی غرض سے دباؤ بڑھانا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔