نوجوان نے ایک وقت میں 2 دلہنوں سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل

بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک وقت میں 2 دلہنوں سے شادی کرکے سوشل میڈیا کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے گمنام گاؤں گمنور سے تعلق رکھنے والے سوریا دیو نے منفرد شادی کر کے سب کو حیران کردیا، اس نوجوان کسان نے ایک ہی تقریب میں لال دیوی اور جھلکاری دیو نامی 2 لڑکیوں سے شادی کی۔
شادی کی انوکھی تقریب میں 1000 سے زائد مہمان شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں: نایاب خزانے کی دریافت نے ہزاروں سال پرانے رازوں سے پردہ اٹھا دیا
گاؤں کے بزرگوں نے پہلے شادی سے انکار کیا تھا تاہم لڑکیوں کی جانب سے ایک ہی نوجوان سے شادی کے اصرار پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ دلہنیں بھی نوجوان کیساتھ شادی ہونے پر خوش دکھائی دیں۔
اس موقع پر سوریا دیو نے کہا کہ میں دونوں بیویوں کو برابر پیار دوں گا۔
مزید پڑھیں: عجیب نام نے نوجوان کی زندگی برباد کر دی، لیکن کیسے؟
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے وائرل ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں جس میں ایک صارف نے لکھا کہ دو گنا خوشی کا فارمولا!۔
کچھ نے مذاق میں کہا: "اب یہ ہفتے میں تین دن پہلی بیوی کے گھر، تین دن دوسری کے پاس رہے گا، اتوار کو آرام کرے گا۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












