جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

دلہن کو گود لیے دلہا سیڑھیوں سے نیچے جاگرا، ویڈیو وائرل ہوگئی

09 ستمبر, 2025 16:41

کسی بھی شخص کے لیے اس کی شادی کا دن یاد گار ہوتا ہے اس دن کو مزید یاد گار بنانے کے لیے دلہا دلہن خواب دیکھتے ہیں۔

دلہا دلہن اس دن ہال میں انٹری کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے آئیڈیاز پر عمل کرتے ہیں مگر بھارت میں کچھ انوکھا ہوگیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی دلہا دلہن کی ویڈیواس بات کا ثبوت ہے۔

دلہا کو انٹری کیلئے دلہن کو گود میں اٹھا کر سیڑھیاں چڑھنا تھا  لیکن ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو اٹھائے چند ہی سیڑھیاں چڑھ پایا تھا جس کےبعد توازن کھوتے ہوئے دلہن سمیت سیڑھیوں سے نیچے جاپڑا۔

ویڈیو میں دلہن کو کسی کی مدد لیے بغیر اٹھتے دیکھا گیا تاہم دلہا کو سیڑھیوں سے اٹھانے کیلئے بھی دوسرے لوگوں کو مدد کیلئے آتے دیکھا گیا۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔