جمعہ، 17-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/29هـ (17-04-2026م)

امریکہ نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری کیلئے دی گئی رعایت ختم کردی

17 اپریل, 2026 10:17

امریکہ نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری کے لیے دی گئی پابندیوں میں رعایت ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، روسی تیل پر ملنے والی اس چھوٹ نے بھارت کو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں خلل کے باوجود اضافی ذخائر اور سستا تیل حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رکھا تھا، تاہم اب یہ سہولت چھین لی گئی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے گیارہ مارچ سے قبل خریدے گئے رعایتی تیل کے سودوں کی قانونی مدت اب ختم ہو چکی ہے اور اب کسی بھی نئی خریداری پر وہی عالمی پابندیاں لاگو ہوں گی، جو دیگر ممالک کے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست منی پور میں خانہ جنگی، عوام اور سیکیورٹی فورسز میں خونی تصادم

بھارتی ریفائنریوں نے اس وقت بھی تقریباً تین کروڑ بیرل روسی تیل کے آرڈرز دے رکھے ہیں، جن کا مستقبل اب خطرے میں پڑ گیا ہے۔

دفاعی اور خارجہ امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روسی تیل پر بھارت کے لیے چھوٹ کی میعاد ختم کرنا اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ نئی دہلی کی خارجہ پالیسی درحقیقت واشنگٹن کے رحم و کرم پر ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکی ٹیرف، روسی تیل کی خریداری پر امریکی اجازت کی محتاجی اور ایرانی چاہ بہار بندرگاہ سے پسپائی وہ عوامل ہیں، جنہوں نے بھارت کی نام نہاد خود مختاری کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔