سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی

Gold prices in Pakistan Today - April 23, 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4458 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ ملک میں چاندی کی قیمت میں 225 روپے کمی ہونے سے فی تولہ چاندی 8099 روپے کی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 52 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس نرخ 4714 ڈالر ہو گئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












