گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک تاریخی اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

Sudden historic increase in ghee and cooking oil prices; all records broken
ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نئی قیمتوں کے بعد یہ اشیاء عام صارف کی پہنچ سے مزید دور ہوتی جا رہی ہیں۔ مارکیٹ میں قیمتیں 560 روپے کی حد کو بھی عبور کر گئی ہیں، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی اور آئل کی قیمتوں میں 25 سے 35 روپے فی کلو اور فی لیٹر تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں تقریباً 30 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب گھی کی قیمت میں بھی 25 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 535 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام صارف کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ روزمرہ کے اخراجات بڑھنے سے متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










