پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

After the increase in petrol and diesel prices, another bad news has come for the public
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک بھر میں مال بردار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بار بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ اس فیصلے کے اثرات براہِ راست عوام اور کاروباری طبقے پر بھی پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کا نظام مہنگا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی متاثر ہوتی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی کم ہو رہے ہیں۔
ملک شہزاد اعوان نے اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے عائد چالانز اور اضافی فیسوں کا بھی جائزہ لیا جائے اور ان میں کمی کی جائے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو ریلیف مل سکے۔
ٹرانسپورٹرانس الائنس کے مطابق موجودہ صورتحال میں حکومت کو فوری طور پر پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ معیشت پر مزید دباؤ نہ پڑے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











