سیمنٹ کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

A sudden big decrease has occurred in cement prices
ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1535 روپے رہی، جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.84 فیصد کم ہے۔ اس سے پہلے یہی قیمت 1548 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی طرح جنوبی علاقوں میں بھی سیمنٹ فی بوری اوسط قیمت 1542 روپے ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے 1544 روپے تھی۔ یہ کمی 0.13 فیصد کے برابر ہے، جو بہت معمولی لیکن مسلسل رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔
شہری سطح پر قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1541 روپے، راولپنڈی میں 1522 روپے اور لاہور میں 1582 روپے ریکارڈ کی گئی۔ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں یہ قیمت 1550 روپے رہی جبکہ فیصل آباد میں 1510 روپے اور سرگودھا میں 1542 روپے ریکارڈ ہوئی۔ ملتان میں سیمنٹ 1536 روپے اور بہاولپور میں 1583 روپے فی بوری فروخت ہوا۔
پشاور میں قیمت 1516 روپے جبکہ بنوں میں سب سے کم 1450 روپے فی بوری رہی۔ جنوبی پاکستان میں کراچی میں سیمنٹ کی قیمت 1461 روپے، حیدرآباد میں 1520 روپے اور سکھر میں 1600 روپے ریکارڈ کی گئی۔ لاڑکانہ میں قیمت 1513 روپے رہی جبکہ کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں سب سے زیادہ 1667 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










