گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news has arrived for Pakistanis looking to buy a car
ایم جی موٹر پاکستان نے اپنی نئی گاڑی آل نیو ایم جی ایچ ایس کو پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دیا ہے۔ اس لانچ کے ساتھ کمپنی نے ہائبرڈ پلس اور سپر ہائبرڈ کے دو نئے ویریئنٹس بھی متعارف کرائے ہیں۔
لانچنگ تقریب لاہور میں واقع پلانٹ میں منعقد ہوئی جہاں کمپنی نے نئی گاڑی کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کو نمایاں کیا۔ کمپنی کے مطابق نئی ایم جی ایچ ایس میں نہ صرف بیرونی ڈیزائن کو مکمل طور پر جدید بنایا گیا ہے بلکہ اندرونی حصہ بھی زیادہ آرام دہ اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔
ایم جی موٹر پاکستان کے سی ای او مسٹر شاؤ نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی پاکستان میں صارفین کو جدید اور بہتر گاڑیوں کے آپشنز فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ 2020 سے ایم جی پاکستان میں نیو انرجی وہیکلز کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اب اس رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا۔
نئی سیریز میں دو مختلف ٹیکنالوجیز شامل کی گئی ہیں۔ ہائبرڈ پلس ماڈل روایتی ہائبرڈ تجربے کو مزید بہتر بناتا ہے جبکہ سپر ہائبرڈ ماڈل ایک پلگ اِن ہائبرڈ ہے جو صرف بیٹری پر تقریباً 135 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ فیچر اسے دیگر گاڑیوں سے منفرد بناتا ہے۔
ایس اے آئی سی موٹر کے نمائندے کے مطابق پاکستان ان کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی سولر انرجی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جسے دیکھتے ہوئے کمپنی اپنی موجودگی مزید مضبوط کر رہی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










