بدھ، 29-اپریل،2026
بدھ 1447/11/12هـ (29-04-2026م)

سولر صارفین کیلئے اچھی خبر؛ نیپرا کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

29 اپریل, 2026 09:05

حکومت نے 25 کلو واٹ تک کے سولر سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے لائسنس لینے کی شرط ختم کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ قدم وفاقی وزیر توانائی کی ہدایت پر اٹھایا گیا۔ پاور ڈویژن نے اس حوالے سے باقاعدہ درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بھیجی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چھوٹے پیمانے پر سولر استعمال کرنے والوں کے لیے لائسنس کی شرط غیر ضروری بوجھ بن رہی ہے۔

 

 

نیپرا نے اس تجویز کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کر لیا۔ اس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت اب 25 کلو واٹ یا اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے صارفین کو لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں سولر انرجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔ خاص طور پر وہ صارفین جو بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں، اب آسانی سے سولر سسٹم لگا سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیٹ میٹرنگ کے ذریعے اضافی بجلی واپس سسٹم میں دینے کا عمل بھی تیز ہوگا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔