جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت کا ایک اور زوردار جھٹکا

01 مئی, 2026 12:22

حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد اب لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے اور نئی قیمت 360 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حالیہ تبدیلیاں عالمی مارکیٹ اور مقامی مالی پالیسیوں کے اثرات کے باعث کی گئی ہیں۔ تاہم مسلسل قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔