جمعہ، 1-مئی،2026
جمعہ 1447/11/14هـ (01-05-2026م)

ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عوام سے کتنا ٹیکس لیا جا رہا ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

01 مئی, 2026 12:29

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں کی نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد حصہ ٹیکس پر مشتمل ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فی لیٹر پیٹرول پر کل 129 روپے 72 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی شامل ہے۔ سب سے زیادہ حصہ پیٹرولیم لیوی کا ہے جو 103 روپے 50 پیسے بنتا ہے۔ اس کے علاوہ 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی لی جا رہی ہے۔

دوسری طرف ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہے۔ فی لیٹر ڈیزل پر مجموعی طور پر 82 روپے 81 پیسے ٹیکس لگتا ہے۔ ڈیزل پر 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 28 روپے 69 پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ اس میں بھی 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر ڈیزل کے مقابلے میں تقریباً 47 روپے زیادہ ٹیکس لیا جا رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔