ہفتہ، 2-مئی،2026
ہفتہ 1447/11/15هـ (02-05-2026م)

تیل کے نرخوں میں بڑی کمی؛ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں اہم خبر آگئی

02 مئی, 2026 10:58

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں دو سے تین فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کمی کے بعد امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2.98 فیصد کم ہو کر 101.94 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

اسی طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ برینٹ کروڈ 2.02 فیصد سستا ہونے کے بعد 108.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں یہ تبدیلی مختلف معاشی اور جغرافیائی عوامل کی وجہ سے سامنے آئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ اس لیے عوامی سطح پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ تاہم اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوتی ہیں تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

حکومت پاکستان پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ عالمی مارکیٹ اور دیگر عوامل کو دیکھ کر کرتی ہے۔ اسی لیے آئندہ قیمتوں میں کمی یا اضافہ کا انحصار عالمی رجحان پر ہوگا۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز کے راستے میں تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت معمول پر آ جاتی ہے تو اس سے تیل کی سپلائی بہتر ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔