پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

04 مئی, 2026 10:25

ہونڈا کمپنی کی موٹر سائیکلز اب بھی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں شامل ہیں۔ اس کی بڑی وجہ قابل اعتماد انجن اور نسبتاً بہتر ری سیل ویلیو ہے۔

حالیہ عرصے میں قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور ایندھن کی قیمتوں کے اثرات کے باعث ہونڈا کی موٹر سائیکلیں پہلے کے مقابلے میں مہنگی ہو گئی ہیں۔ اب انٹری لیول ماڈلز بھی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے سے زائد قیمت پر دستیاب ہیں۔

اس صورتحال کے باوجود کمپنی نے صارفین کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کروائی ہے۔ ہونڈا نے “اسٹیپ بائے اسٹیپ” (SBS) نامی آسان اقساط کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین بغیر اضافی مارک اپ کے موٹر سائیکل قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صارفین ہونڈا CD 70، CG 125 اور CB 150F جیسے ماڈلز قسطوں میں خرید سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر CD 70 کی ماہانہ قسط تقریباً 26 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے، جبکہ CG 125 اور دیگر ماڈلز کی قسطیں زیادہ ہیں۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا آفیشل واٹس ایپ سسٹم کے ذریعے رابطہ کرنا ہوتا ہے۔ وہاں سے موٹر سائیکل کی بکنگ کی جاتی ہے اور ضروری معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔

بینک کی جانب سے ایک بار کی پروسیسنگ فیس اور دیگر سرکاری چارجز بھی لاگو ہوتے ہیں۔ موٹر سائیکلوں کی دستیابی محدود ہے، اس لیے آرڈر پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔ منظوری کے بعد عام طور پر 28 ورکنگ دنوں میں ڈلیوری کر دی جاتی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔