آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ایک ہفتے میں 200 روپے تک مہنگا، عوام پریشان

At what price will flour be sold per kilogram during Ramadan?
کراچی سمیت ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک بڑے اضافے نے شہریوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ صرف ایک ہفتے کے دوران 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں دو سو روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ لاہور، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں سب سے زیادہ یعنی دو سو روپے تک اضافہ سامنے آیا۔
لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1810 روپے سے بڑھ کر 2000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ سرگودھا میں قیمت میں تقریباً 190 روپے جبکہ سکھر میں 160 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان کے دارالحکومت میں بھی آٹے کی قیمت میں 80 سے 90 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس سے وہاں کے شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
ملک کے بڑے شہروں میں قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سب سے مہنگا یعنی 2500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں یہ قیمت 2373 روپے جبکہ پشاور میں 2350 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا روزمرہ زندگی کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن قیمتوں میں اس اچانک اضافے نے عام آدمی کے لیے اسے خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔ خاص طور پر کم آمدنی اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، کیونکہ موجودہ صورتحال نے پرائس کنٹرول نظام کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











