بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی

05 مئی, 2026 11:05

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات اب مارکیٹ میں واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل کے دوران ایندھن کی مجموعی فروخت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے معاشی دباؤ اور طلب میں کمی کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 13 لاکھ 59 ہزار ٹن رہی۔ یہ مقدار پچھلے مہینے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔ سالانہ بنیاد پر بھی صورتحال بہتر نہیں رہی اور فروخت میں 7 فیصد کمی سامنے آئی ہے۔ خاص طور پر پیٹرول کی طلب میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرنس آئل کی فروخت میں سب سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔ ماہانہ بنیاد پر اس کی فروخت میں 66 فیصد تک کمی ریکارڈ ہوئی۔ اپریل کے دوران ملک میں صرف ایک لاکھ 37 ہزار ٹن فرنس آئل فروخت ہوا، جو صنعتی سرگرمیوں میں سست روی کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے دس ماہ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 37 لاکھ 58 ہزار ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں میں مسلسل اضافہ، مہنگائی اور صنعتی اخراجات میں بڑھوتری اس کمی کی بڑی وجوہات ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔