بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

05 مئی, 2026 14:49

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہو کر 477862 روپے پر آ گیا ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جو 1801 روپے کم ہو کر 409689 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے کمی کے بعد 7849 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر کمی سے4555 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔