بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

اوگرا نے مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

06 مئی, 2026 09:04

اسلام آباد میں ایل پی جی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے جس سے گھریلو صارفین کو کچھ ریلیف ملا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے کمی کی گئی ہے۔ فی کلو قیمت میں بھی 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد گھریلو سلنڈر اب 3584 روپے 90 پیسے میں دستیاب ہوگا، جبکہ گزشتہ ماہ یہ قیمت 3588 روپے 59 پیسے تھی۔

حکام کے مطابق ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 303 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ قیمتوں میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث کی گئی ہے۔ اوگرا ہر ماہ قیمتوں کا جائزہ لے کر نئی شرح مقرر کرتا ہے تاکہ صارفین کو متوازن نرخ فراہم کیے جا سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔