بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی؛ پیٹرول و ڈیزل کے بارے میں بھی اہم خبر آگئی

06 مئی, 2026 10:02

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں بہتری کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 4 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح برطانوی خام تیل بھی 4 فیصد کمی کے بعد 110 ڈالر فی بیرل تک آ گیا ہے۔

دوسری جانب ابوظہبی کی معروف آئل کمپنی کا خام تیل "مربن کروڈ” بھی 2 فیصد سستا ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی سطح پر قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی تقریباً 4 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو توانائی مارکیٹ میں مجموعی نرمی کی علامت ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں پاکستان سمیت کئی ممالک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ممکن ہو سکتی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ مقامی حکومتیں اپنی پالیسی اور ٹیکس نظام کو دیکھ کر کریں گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔