بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے خبردار؛ اہم فیصلہ ہوگیا

Warning for those who do not pay electricity bills: an important decision has been made
کوئٹہ میں بجلی کے واجبات کی عدم ادائیگی کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے، جس کے بعد کیسکو نے سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام کے مطابق اب ایسے صارفین کے کنکشن منقطع کیے جائیں گے جو طویل عرصے سے بل ادا نہیں کر رہے۔ اس فیصلے کا اطلاق صرف عام صارفین تک محدود نہیں ہوگا بلکہ سرکاری ادارے بھی اس کارروائی کی زد میں آئیں گے۔
کیسکو نے صوبائی اور وفاقی محکموں سمیت تمام نادہندگان کو ادائیگی کے لیے باضابطہ نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ وقت میں بقایا جات جمع نہ کروائے گئے تو بجلی کی فراہمی بند کر دی جائے گی۔
اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 تک صوبائی محکموں پر بقایا رقم 47 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ محکمہ پی ایس ای پر 22 ارب 72 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، جبکہ محکمہ صحت کے ذمے 4 ارب 16 کروڑ روپے کے بقایا جات ہیں۔ اسی طرح اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 9 ارب 40 کروڑ روپے اور لوکل گورنمنٹ ادارے 3 ارب 35 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں۔
وفاقی سطح پر بھی صورتحال کچھ بہتر نہیں۔ مختلف اداروں پر مجموعی طور پر 3 ارب 12 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔ یونیورسٹی آف بلوچستان پر 55 ملین اور الیکشن کمیشن پر 18 ملین روپے واجب الادا ہیں۔ اس کے علاوہ جیل خانہ جات اور پولیس کے محکمے بھی ایک ایک ارب 53 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔
کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ اس بار کارروائی بلا امتیاز ہوگی۔ کوئی بھی ادارہ یا صارف قانون سے بالاتر نہیں ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











