بلوچستان کا 1200 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ 19 جون کو پیش کیا جائے گا

بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2026-27 کا 1200 ارب روپے کا سرپلس اور ٹیکس فری بجٹ 19 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کوئٹہ سے بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی 19 جون کو یہ بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 1200 ارب روپے تک ہونے کا امکان ہے اور رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال کا بجٹ بھی سرپلس اور ٹیکس فری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق
اس بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم کے شعبے کے لیے رکھی جائے گی، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا۔
صوبے کا غیر ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے اور صوبائی ترقیاتی پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کے لیے 300 ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پنشن اور دیگر اخراجات کی مد میں 170 ارب روپے، تعلیم کی مد میں 150 ارب روپے، امن و امان کے لیے 130 ارب روپے اور صحت کے شعبے میں 70 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










