عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

Good News Regarding Reduction in Petrol and Diesel Prices
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل تقریباً 76 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 72 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی اور سپلائی لائنز کا نسبتاً بہتر ہونا ہے۔ خاص طور پر آبنائے ہرمز کے راستے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بہتری آنے سے مارکیٹ میں اعتماد بڑھا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی سطح پر پیش رفت اور بعض معاشی پابندیوں میں نرمی کی اطلاعات نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ اسی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کم ہوئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رہتی ہے اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل معمول کے مطابق جاری رہتی ہے تو قیمتوں میں مزید کمی یا استحکام دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم کسی بھی نئی سیاسی یا فوجی کشیدگی کی صورت میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ اوپر جا سکتی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










