جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

03 مارچ, 2025 19:50

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 1500 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 1500 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے ہوگئیْ

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 12 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کا بھاؤ 2869 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں فی تولہ چاندی کے دام 30 روپے اضافے سے 3270 روپے ہوگئے ہیں۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔