پاکستان میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

Gold prices in Pakistan Today - june 27, 2026
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت آج برقرار رکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قدر 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 388 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں فی تولہ سونے کے نرخ میں 1000 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا
دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے بھی کسی ردوبدل کے بغیر 2910 ڈالر فی اونس ہیں۔
Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












